موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
ملتان (کرائم رپورٹر)موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔۔
۔بی زیڈ پولیس کے مطابق دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکا گیا۔ ملزم کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ کو آن لائن چیک کیا تو وہ جعلی اور بوگس پائی گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔