خانیوال میں سوشیو اکنامک منصوبے کے تحت سروے مکمل

خانیوال میں سوشیو اکنامک منصوبے کے تحت سروے مکمل

ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد گھروں کا ڈیٹااکٹھاکیا، ہدف مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گھر گھر سروے کے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) منصوبے کے تحت ضلعی انتظامیہ کی نگرانی اور اربن یونٹ کے تعاون سے 5 لاکھ 51 ہزار 640 گھروں کا سروے ریکارڈ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا گیا۔سروے کی تکمیل کی خوشی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کیک کاٹا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے PSER کے افسران کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ، ڈسٹرکٹ منیجر PSER سلطان حیدر اعوان اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 408 اساتذہ اور 315 انوویٹرز نے مل کر مقررہ ہدف کا حصول یقینی بنایا اور پوری PSER ٹیم کو مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں