کوٹ ادو انصار کالونی سیوریج منصوبہ کیلئے بجٹ منظور

کوٹ ادو انصار کالونی   سیوریج منصوبہ کیلئے بجٹ منظور

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انصار کالونی وارڈ نمبر 14 اے میں گزشتہ تین سال سے کھڑے گندے پانی کے باعث اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھے ۔

اصلاحی اتحاد کی مسلسل جدوجہد اور عوامی مسائل کے مؤثر اجاگر کرنے کے نتیجے میں سیوریج لائن بچھانے کیلئے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ اصلاحی اتحاد کے چیئرمین طلحہ رحمانی کے مطابق آئندہ چند روز میں عملی کام شروع کیا جائے گا جس سے طویل عرصے سے درپیش مسائل حل ہو جائیں گے ۔ یکم جنوری 2026 سے کوٹ ادو شہر کا مکمل سیوریج سسٹم واسا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں