عبدالحکیم : ویلر کی ٹکر سے شہری زخمی

عبدالحکیم : ویلر کی ٹکر سے شہری زخمی

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کر رہا تھا کہ اچانک بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے شہری صبح صادق سے ٹکرا گیا۔

 حادثے میں صبح صادق کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئے جبکہ گردن پر بھی شدید چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں