وہاڑی ، مخالف کے تشدد سے مسیحی عامل ہلاک،2زخمی
انور ،عرفان ،رشید، ندیم،سیموئیل کے تشدد سے سلطان مسیح دم توڑ گیا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسیحی عامل مخالفین کے تشددسے جاں بحق،دوزخمی پولیس نے 5 افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 9بجے نواحی گاؤں 187ای بی کے معروف عامل باباسلطان مسیح کابھتیجااشفاق گلی میں موجودتھا کہ دیہہ ہذاکاہی رہائشی نوازمسیح کااس سے جھگڑاہوگیا۔شورکی آوازسن کر بابا سلطان مسیح اوراس کابھائی اعجازموقع پرگئے اوران میں بیچ بچاؤ کروانے لگے اس دوران انورمسیح، عرفان مسیح،رشیدعرف کاکو،ندیم اورسیموئیل مسلح ہائے ڈنڈے سوٹے اورپختہ اینٹیں وہاں آگئے اورباباسلطان وغیرہ پر تشدد کرناشروع کردیاجس کے نتیجہ میں بابا سلطان موقع پرہی تشددکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجبکہ نہال مسیح اور بہارش مسیح زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔ ملزم فرارہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔