ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کا زرعی یورنیورسٹی کادورہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کی ٹیم نے زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔۔۔
اور شعبہ ایگرانومی، پلانٹ پتھالوجی، اینٹومولوجی، بائیو ٹیکنالوجی اور پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے یونیورسٹی کے تعلیمی معیار، تحقیقی سرگرمیوں اور طلباء و طالبات کے لئے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر ریاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر حافظ خرم شرجیل، پروفیسر ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ خان، ڈاکٹر عبدالغفور اور دیگر شامل تھے ۔