ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری مسائل کے حل کیلئے احکامات

 ڈی پی او خانیوال کی کھلی کچہری  مسائل کے حل کیلئے احکامات

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق انصاف عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے سلسلے میں ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک کی جانب سے۔۔۔

 ایس ڈی پی او آفس صدر خانیوال میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔کھلی کچہری میں ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شکایات کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹس پیش کی جائیں۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او خالد جوئیہ، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران موجود تھے ۔ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو افسران تک براہ راست رسائی فراہم کرنا اور پولیس کارکردگی میں بہتری لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی اور امن و امان کا قیام ان کی پہلی ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں