وہاڑی میں پرائس کنٹرول ٹیم نے دکانیں سیل کر دیں
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )پیرافورس ٹیم نے لڈن روڈ پر متعدد دکانوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں اور۔۔
بیسن و دالیں زائد قیمت پر فروخت کرنے پر دکانیں سیل کر دیں۔ دودھ زائد قیمت پر فروخت کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق مقررہ نرخوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں اور گراں فروشی پر بھاری جرمانے ، دکانیں سیل اور گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہیں۔