جودھ پور میں مٹی کے برتن بنانے کا صدیوں پرانا ہنر ختم
جودھ پور (نمائندہ دنیا ) ماضی میں ہر گاؤں اور قصبے میں کمہار کی چاک کی آواز سنائی دیتی تھی، جو کچی مٹی سے گھڑے ۔۔
، دیگچیاں، پیالے اور گلدان بناتے تھے ۔ یہ فن محنت طلب اور تخلیقی صلاحیت کا تقاضا کرتا ہے ، لیکن بدلتے رجحانات اور مناسب آمدن نہ ہونے کی وجہ سے کمہار اپنے پیشے کو چھوڑ کر دیگر روزگار اختیار کر رہے ہیں۔ خانیوال اور کبیروالا کے نواحی علاقوں میں مٹی کے برتن بنانے کے کئی کارخانے ہوا کرتے تھے ، مگر آج یہ صنعت سکڑتی جا رہی ہے ۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کمہار برادری کے لیے آسان قرضے ، تربیتی مراکز اور نمائشوں کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ یہ قدیم ثقافتی ہنر محفوظ رہ سکے ۔