قصبہ گجرات میں غیر قانونی گیس ری فلنگ ، حادثے کا خدشہ

قصبہ گجرات میں غیر قانونی  گیس ری فلنگ ، حادثے کا خدشہ

قصبہ گجرات (نامہ نگار ) - قصبہ گجرات میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کا جان لیوا دھندہ عرصہ دراز سے جاری ہے۔۔

 ، جمکو چوک میں مسجد کے نزدیک کھلے عام گیس سلنڈروں کی ریفلنگ کی جاتی ہے ، جہاں روزانہ بچے تعلیم کے لیے آتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہاں قریب ویلڈنگ کے کام بھی ہو رہے ہیں، جو کسی بھی وقت آگ یا دھماکے کا سبب بن سکتے ہیں۔ شہر میں درجنوں غیر قانونی ریفلنگ پوائنٹس قائم ہیں، جن پر کوئی حفاظتی انتظام موجود نہیں ،شہریوں اور سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، سیول ڈیفنس اور متعلقہ محکمے فوری کارروائی کر کے تمام غیر قانونی گیس ریفلنگ پوائنٹس بند کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں