ماچھیوال میں رمضان کے آغاز پر گوشت کی قیمتیں عروج پر

ماچھیوال میں رمضان کے  آغاز پر گوشت کی قیمتیں عروج پر

ماچھیوال (نامہ نگار ) رمضان المبارک میں ماچھیوال کے شہری گوشت کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ۔۔

پرائس کنٹرول کے دعووں کے باوجود بیف کی قیمت 700 سے 900 روپے فی کلو جبکہ مٹن 1500 سے 1800 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ شہریوں کے مطابق مختلف علاقوں میں قصاب سرکاری نرخوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بیف 1200 سے 1300 روپے اور مٹن 2000 سے 2300 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ عملہ عملی طور پر غیر حاضر ہیں، محض چار پانچ افراد کے جرمانے اور تصاویر کے بعد کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا جاتا۔ اس صورتحال میں سرکاری نرخنامہ محض کاغذی کارروائی بن کر رہ گیا ہے اور مہنگائی عروج پر ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں