ریلیف پیکج عملی طور پر کہیں دکھائی نہیں دے رہے :صدف عادل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) - ڈسٹرکٹ بار کے رکن و چیئرمین ٹائیگرز فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ نے کہا کہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔۔۔
حکومت کے اعلان کردہ ریلیف پیکج عملی طور پر کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ ، جبکہ منافع خور مافیا سرگرم ہے ۔ انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے باعث سبزی، پھل، آٹا، چینی، گھی اور دالوں سمیت بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔