ضلعی فوڈ کنٹرولر نے وہاڑی میں آٹے کی فراہمی یقینی بنادی
10 کلوگرام آٹے کا تھیلا رعایتی قیمت 850 روپے میں دستیاب : امجد منیر
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حافظ محمد امجد منیر کے مطابق ضلع بھر میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 55 خصوصی آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ماڈل بازار اور بورے والا میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا رعایتی قیمت 850 روپے میں دستیاب ہے جبکہ دیگر پوائنٹس پر یہ 900 روپے میں دستیاب ہے ۔ تمام سیل پوائنٹس پر سپلائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اسد مہدی کی ٹیم نگرانی کر رہی ہے تاکہ مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔