شہری سے نوسربازی، ہزاروں روپے ہتھیانے پر مقدمہ قائم
ملتان (کرائم رپورٹر) شہری کی رقم لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
کینٹ پولیس کو محمد شریف نے بتایا کہ ہسپتال آیا ہواتھا اچانک دو نامعلوم اشخاص ملے جہنوں نے خود کو پیر ظاہر کیا اور مجھے باتوں میں الجھاکر نوسربازی کرتے ہوئے 43ہزار روپے لیکر فرار ہوگئے پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔