پولیس اہلکاروں نے زبردستی اٹھا، کارروائی کی جائے : شہری کی آئی جی کو درخواست

 پولیس اہلکاروں نے زبردستی اٹھا، کارروائی  کی جائے : شہری کی آئی جی کو درخواست

وہاڑی(خبرنگار)احمد آباد لڈن کے زمیندار محمد منشا نے آئی جی پنجاب کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 28 دسمبر 2025 کو ڈی ایس پی صدر محمد رضوان نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ انہیں زبردستی گھر سے اٹھا کر اپنے دفتر لے جایا۔

درخواست میں بتایا گیا کہ مقدمہ نمبر 581/25 جھال سیال میں اقبالی بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، اور انکار پر ڈی ایس پی نے گھونسوں اور لاتوں سے شدید تشدد کیا، ۔درخواست میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی محمد رضوان اور نامعلوم اہلکاروں نے گرفتاری، تشدد اور غیر قانونی حراست میں رکھنے میں کردار ادا کیا ، کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں