میاں چنوں کی خوبصورتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا پلان تیار

 میاں چنوں کی خوبصورتی کیلئے ضلعی انتظامیہ کا پلان تیار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت میاں چنوں شہر کی خوبصورتی کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں بازاروں سے تجاوزات فوری ختم کرنے اور ڈیمارکیشن کرانے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ شہر کے بازار آمد و رفت کے لیے آسان بن جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت میاں چنوں میں 6 ارب روپے کی لاگت سے پراجیکٹس پر کام کا آغاز ہو گیا ہے ، جس سے شہری انفراسٹرکچر، سیوریج سسٹمز اور میونسپل سروسز میں بہتری آئے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ، اے ڈی سی سناز اینڈ پلاننگ مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں فاضدار رضات، چیف آفیسر اور دیگر افسران شریک تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں