ایس پی صدر کی تھانہ مخدوم رشید میں کچہری، شہریوں کی شنوائی

ایس پی صدر کی تھانہ مخدوم رشید  میں کچہری، شہریوں کی شنوائی

ملتان (کرائم رپورٹر) ایس پی صدر بدر منیر کی طرف سے تھانہ مخدوم رشید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری کے دوران متعلقہ ایس ایچ اووز اور جملہ تفتیشی افسر بھی کھلی کچہری میں موجود تھے ۔ایس پی صدر نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل سن کر ان کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ایس پی صدر نے پولیس افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کی شکایات و مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں