اسوہ رسول ؐ امن ، رواداری ،اعتدال کی ضمانت،مہتاب اظہر

اسوہ رسول ؐ امن ، رواداری ،اعتدال کی ضمانت،مہتاب اظہر

نبی کریم ؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ، دروس عرفان القرآن کی تقریب سے خطاب

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ مہتاب اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔ انھوں نے اخلاق نبوی اور موجودہ دور کے چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ سیرت طیبہ کی روشنی میں اسوہ حسنہ آج کے پر آشوب زمانے میں امن، رواداری، محبت اور اعتدال کی حقیقی ضمانت ہے ۔دروس عرفان القرآن میں علماء، مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خطاب کو نہایت جامع اور فکر انگیز قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں