شہریوں کی رقم خورد برد کرنیکا الزام، 6افراد کیخلاف پولیس کارروائی
ملتان ( کرائم رپورٹر )شہریوں کی رقم خورد برد کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔۔
سیتل ماڑی پولیس کو محمد قاسم نے بتایا کہ ملزم جاوید ، عارف ،عمران وغیرہ مویشی دینے کی مد میں لاکھوں روپے بٹور کر خورد برد کرلئے ملزم نے مویشی دیئے نہ رقم واپس کی جبکہ صدر پولیس کو امتیاز نے بتایا کہ مکان تعمیر کرنے کیلئے قرض پانچ لاکھ روپے لئے ملزم دلاور نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے رقم خورد کرکے ارتکاب جرم کیا ۔