10شراب فروشوں کیخلاف مقدمات

10شراب فروشوں کیخلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے منشیات اور غیر قانونی شراب فروشی کے الزام میں 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔

بی زیڈ پولیس نے ملزم سلطان سے 10 لیٹر شراب برآمد کی جبکہ صدر پولیس نے ملزم زین العابدین اور نبیل سے بالترتیب 10 لیٹر شراب قبضے میں لی۔ مظفر آباد پولیس نے ملزم نصیر احمد سے 20 لیٹر شراب اور ملزم وقار قاسم سے 1050 گرام ہیروئن برآمد کی۔ ملزم تنویر سے 1040 گرام چرس بھی ضبط کی گئی۔قطب پور پولیس نے ملزم عبدالعزیز اور جاوید انجم سے بالترتیب 20 اور 10 لیٹر شراب برآمد کی۔ ممتاز آباد پولیس نے ملزم کامران سے 40 لیٹر شراب قبضے میں لی جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم مختیار احمد سے 1050 گرام چرس ضبط کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں