سکیورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے ،ڈی پی او کوٹ ادو

 سکیورٹی کو مزید فول پروف بنایا جائے ،ڈی پی او کوٹ ادو

کوٹ ا دو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈی پی او کوٹ ادو کا ضلع بھر میں جاری لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کی چیکنگ،

افسروں اور جوانوں کو بریفنگ۔ڈی پی او کوٹ ادو نے ضلع بھر میں جاری لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کا اچانک دورہ کر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر تعینات افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے سکیورٹی انتظامات، الرٹنس اور ڈیوٹی کے معیار کو چیک کیا اور موجود افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی امور پر خصوصی بریفنگ دی۔ڈی پی او کوٹ ادو نے افسروں کو ہدایت جاری کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید مؤثر اور فول پروف بنایا جائے ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں