ایران پر حملہ امت مسلمہ کیلئے افسوسناک قرار، اتحاد کی اپیل

ایران پر حملہ امت مسلمہ کیلئے افسوسناک قرار، اتحاد کی اپیل

ماہڑہ (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے نائب امیر قاری جمال عبد الناصر نے ایران اسرائیل جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

ایران پر حملہ اور سپریم لیڈر کے اہل خانہ کی اموات جنگی دہشت گردی کے مترادف ہیں، جس پر اہلِ اسلام گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی تشویشناک ہے اور مسلم حکمرانوں کو متحد ہو کر اسلامی بلاک بنانے کا اعلان کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایران ایک خودمختار ملک ہے اور کسی بھی آزاد ریاست پر حملہ بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے ۔ پروفیسر عبدالعزیز نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی وفات بڑا سانحہ ہے جس پر امت مسلمہ رنجیدہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں