ایرانی لیڈرکی شہادت کے پیش نظر وہاڑ ی میں سکیورٹی کاجائزہ

ایرانی لیڈرکی شہادت کے پیش نظر وہاڑ ی میں سکیورٹی کاجائزہ

وہاڑی (خبرنگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت امن و امان کے قیام کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال اور دیگر افسر شریک ہوئے ۔

اجلاس میں موجودہ بین الاقوامی صورتحال اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور شہداء کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے اور ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت قائم رکھنی ہوگی تاکہ دشمن کو کوئی موقع نہ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا ہے اور اسے برقرار رکھا جائے گا۔ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی حالت جنگ میں ہے اور ملک و عوام کی حفاظت پہلی ترجیح ہے ۔ ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ غلام قمبر عسکری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری پہلی ترجیح ہے اور کسی بھی غیر قانونی اقدام سے امن کو خطرہ نہیں پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں