رمضان میں مستحق افراد کی مدد فرض اور سنت ،ایم سرور

رمضان میں مستحق افراد کی مدد فرض اور سنت ،ایم سرور

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران وہاڑی کے چیئرمین، معروف تاجر اور یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر ایم سرور چودھری نے کہا کہ ماہ رمضان اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے

۔ انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں مخیر حضرات پر دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کے غریب، نادار اور سفید پوش خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں۔چودھری نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں مستحق افراد کو راشن، زکوٰۃ، صدقات اور مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خلوصِ نیت سے مدد کرنا سنتِ نبوی ؐ پر عمل ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ رمضان المبارک کو صرف عبادات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ایک مثالی معاشرہ تشکیل دینا چاہیے تاکہ ہر مستحق فرد بھی عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک بن سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں