وہاڑی میں سینئر کلرک مہر غلام نبی کی ریٹائرمنٹ پر افطار ڈنر

وہاڑی میں سینئر کلرک مہر غلام نبی  کی ریٹائرمنٹ پر افطار ڈنر

وہاڑی (خبرنگار)ڈی ای او ایلیمنٹری میل آفس وہاڑی میں سینئر کلرک مہر غلام نبی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی میاں ثاقب خورشید تھے جبکہ میاں ناصر دولتانہ، نمائندہ ایم این اے تہمینہ دولتانہ، ڈی ای او ایلیمنٹری میل مہر محمد جاوید، ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔شرکاء میں سابق ڈی ای او ایلیمنٹری میل مہر اسلم سنپال، صدر پنجاب ٹیچرز یونین چوہدری عاشق علی، ضلعی صدر ورکرز نیشنل ہیلتھ پروگرام طاہرہ علوی، سرپرست اعلیٰ ایپکا منور علی بھٹی اور دیگر محکموں اور تنظیموں کے نمائندگان بھی شامل تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں ثاقب خورشید نے مہر غلام نبی کی طویل سرکاری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے دیانت، محنت اور پیشہ وارانہ ذمہ داری کا عملی نمونہ پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں