جیب تراشی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری غیر محفوظ

جیب تراشی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری غیر محفوظ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) مصروف بازاروں میں جیب تراشی کی وارداتیں بڑھنے سے شہری غیر محفوظ ہو گئے ۔

نامعلوم خواتین اور مردوں کا گروہ خریداری کرنے والے شہریوں سے موبائل، نقدی اور زیورات چھین رہا ہے ۔تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود میں ریشم گلی سے غفار گروپ نے متعدد موبائل اور نقدی چوری کی۔ شہریوں نے پولیس سے مؤثر گشت اور منظم گروہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ بار بار چوری کے باوجود کوئی عملی کارروائی نہ ہونا شہریوں کے اعتماد کو کمزور کر رہا ہے اور بازاروں میں جان و مال کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں