آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر عبدالحکیم میں جلوس
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد شہر عبدالحکیم میں بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس نکالا گیا جس میں مرد، خواتین، بزرگ اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جلوس کے باعث ملتان روڈ پر پرسوز مناظر دیکھنے میں آئے ۔جلوس کی قیادت مقامی علما اور مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے کی۔ شرکاء سیاہ پرچم، بینرز اور تصاویر اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مختلف مقامات پر نوحہ خوانی اور دعا خوانی کی گئی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو کر غوثیہ چوک پر اختتام پذیر ہوا۔شرکاء نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امت مسلمہ کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور عالمی امن و اتحاد کے لیے دعائیں کیں۔ جلوس کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، پولیس، ریسکیو 1122 اور رضاکاروں نے فرائض سرانجام دیے جبکہ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا انتظام کیا۔ ڈی ایس پی کبیروالا منور گجر اور ایس ایچ او ناصر گجر بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہے ۔