عوامی ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، محمد اشرف

عوامی ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، محمد اشرف

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مرکزی کنٹرول روم میں ماہ رمضان کے دوران اشیائے خوردونوش کی مانیٹرنگ اور لائیو کوریج کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہِ مقدس میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ کنٹرول روم میں اشیائے خوردونوش کی نگرانی کی جاتی ہے اور متعلقہ افسران و سٹاف کو باقاعدہ ٹیلیفونک ہدایات بھی دی جاتی ہیں۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور ماڈل سہولت بازار کے بھی دورے کیے اور حکومتی ہدایات کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت، ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی اور معیار کی بہتری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں