سکیورٹی گارڈز سے تصادم 3ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور زخمی

سکیورٹی گارڈز سے تصادم   3ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور زخمی

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شوگرمل انتظامیہ کی ناانصافی کے باعث ٹریکٹرٹرالی ڈرائیوروں اورسیکورٹی گارڈ میں تصادم’ تین ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور شدیدزخمی’

طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’ احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پرٹریفک معطل’ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز قومی شاہراہ پرواقع نجی شوگرملز انتظامیہ کی جانب سے گنے سے لوڈٹریکٹرٹرالیوں کوترتیب سے ملز میں داخل نہ کیئے جانے پرٹریکٹرٹرالی ڈرائیوروں اورسیکورٹی گارڈ میں تصادم ہوگیا’ ہاتھاپائی’ مارپیٹ کے نتیجہ میں تین ٹریکٹرٹرالی ڈرائیورفضل حسین’ شمیراحمدا ور محمد ادریس زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں