غیر قانونی افغانیوں کو دکان مکان کرایہ پر نہ دیں ـ: ڈی پی او

غیر قانونی افغانیوں کو دکان  مکان کرایہ پر نہ دیں ـ: ڈی پی او

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او عرفان علی سموں کے حکم پر ضلع بھر میں اعلانات’ غیر قانونی مقیم افغانیوں کو مکان’ دوکان کرایہ پر دینے اور کاروباری شراکت داری و پناہ دینے کی ممانعت ’

سرچ آپریشن جاری۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں کے جاری کردہ حکم پر سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں سے اعلانات کروا دئیے ہیں جس کے مطابق تمام محب وطن شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی اطلاع مقامی پولیس یا پولیس ایمرجنسی پکار 15 پر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں