حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے :طارق زمان

 حکومت عوام کو ریلیف دینے  میں ناکام ہے :طارق زمان

ملتان (کرائم رپورٹر )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام پر مہنگائی، بیروزگاری،

 بھاری چالان اور پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غربت بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے چوہدری طارق زمان گجر نے پیٹرول کی قیمتوں اور بجلی کے فکسڈ ٹیکس میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں چوہدری اللہ دتہ انصاری، ملک عتیق الرحمان، مغیث قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں