ملی یکجہتی کونسل کی امریکہ اسرائیل کی ایران پر حملے کی شدید مذمت
ملتان (کرائم رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل کے صدر حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، بشارت عباس قریشی اور طارق ہاشمی نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کی کھلی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو عالمی استعمار کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ضروری ہے ۔ امریکی سرپرستی میں مسلم ممالک میں پھیلائے گئے فساد کی مثالیں خطرناک ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مزاحمت، جرأت اور استقامت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ پاکستان کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔