خطرناک عمارتوں والے سکولوں کو خالی کرانے کافیصلہ

خطرناک عمارتوں والے سکولوں کو خالی کرانے کافیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) خطرناک عمارتوں والے سکولوں کو خالی کرانے کافیصلہ

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے ایسی سکول عمارتوں جن کو خطرناک یا جزوی طور پر خطرناک قرار دیا جا چکا ہے انہیں فوری طور پر خالی کرانے کے احکامات جاری کردئے جاری مراسلے کے مطابق ایسی عمارتوں میں کسی بھی صورت طلبہ کو داخل ہونے ، بیٹھنے ، پڑھنے یا کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی جاری ہدایت کے مطابق تمام خطرناک یا جزوی خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سیل کیا جائے اور وہاں نمایاں انتباہی بورڈز آویزاں کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے کہ اگر کسی قسم کا حادثہ غفلت یا احکامات پر عمل نہ کرنے کے باعث پیش آیا تو متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور متعلقہ ہیڈ ٹیچر کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور ان کے خلاف قواعد کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں