میپکو لائن مین پروموشن امتحان کے نتائج کا اعلان
ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ ٹریننگ و امتحانات نے لائن مین گریڈ سیکنڈ سے گریڈ فرسٹ کے پروموشن امتحان کے نتائج جاری کر دیے ۔
سرکل ٹریننگ سنٹر میں ہونے والے امتحان میں محمد آصف رحیم نے پہلی، خالد نعیم دوسری اور اعجاز احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دیگر کامیاب ہونے والوں میں رانا محمد جہانزیب، سمیع الخلیق، محمد ارشد نذیر، قیصر عباس، سجاد حسین، الطاف حسین، کاشف علی، وسیم شہزاد، محمد طارق، محمد آصف، زاہد علی، شاہد اقبال، محمد نادر خان، محمد شاہد، محمد اظہر، محمد آصف محمود، قربان علی، محمد عمران اور محمد الیاس شامل ہیں۔