انرویل ڈسٹرکٹ 343 کا برقی سینٹر میں راشن تقسیم تقریب

انرویل ڈسٹرکٹ 343 کا برقی  سینٹر میں راشن تقسیم تقریب

ملتان (لیڈی رپورٹر)انرویل ڈسٹرکٹ 343 کے زیر اہتمام برقی سینٹر میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں مستحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا کہ مقدس مہینے میں ہمیں غریب اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے اور ان کی دعائیں حاصل کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تھوڑی سی توجہ سے مستحق خاندانوں کی سحر و افطار بہتر ہو سکتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے مال میں سے خرچ کرنا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے برقی سینٹر کے عملے اور ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماہِ رمضان میں روزانہ مستحق افراد کو افطاری فراہم کر رہے ہیں، جو ایک عظیم نیکی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں