دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کیساتھ ہیں، نسیم لابر

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج کیساتھ ہیں، نسیم لابر

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات سٹی خواجہ عمران نے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔

پارٹی کا ہر عہدیدار اور کارکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ اگر کسی داخلی یا خارجی عنصر نے ملک کی سرحدوں، شہریوں یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست پاکستان امن کو اولین ترجیح دیتی ہے ، تاہم امن کو کمزوری سمجھنے والوں کو منہ توڑ جواب ملے گا۔انہوں نے خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن سے کھیلنے والے عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔مزید کہا گیا کہ موجودہ حالات میں عالمی برادری کو قیام امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں