مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے، طارق زمان
ملتان (لیڈی رپورٹر)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
حکومت کے ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی، بے روزگاری، بھاری چالانوں اور پٹرول، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے سے غربت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو ناچاقیاں اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف نہ دینے کے لئے آئی ایم ایف کو بہانہ بناتی ہے ، مگر جب سرکاری اخراجات اور مراعات کی بات آتی ہے تو کسی اجازت کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی۔ ان کا الزام تھا کہ بھاری چالانوں، ناجائز ٹیکسوں اور یوٹیلیٹی نرخوں میں اضافے کے ذریعے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے ۔چودھری طارق زمان گجر نے کہا کہ کسی بھی ملک کی حکومت ماں جیسی ہوتی ہے ، مگر موجودہ طرزِ حکمرانی میں عوام خود کو سوتیلی ماں جیسا سلوک محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کے حالات پر رحم کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کے بلوں میں عائد فکسڈ ٹیکس کو ختم کیا جائے ۔اجلاس میں چودھری اللہ دتہ انصاری، ملک عتیق الرحمن، مغیث قریشی، عاطف خان، یاسمین ملک، ناصر علی، ساجد علی شاہ، میاں جاوید انصاری اور چودھری شاہ علی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔