فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سحر و افطار میں کارروائیاں جاری

 فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سحر و افطار  میں کارروائیاں جاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر رمضان المبارک میں غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سحر و افطار کارروائیاں جاری ہیں۔

ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں فاسٹ فوڈ پوائنٹس، ہوٹل، ناشتہ پوائنٹس، بیکریز اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی۔انسپکشن کے دوران متعدد مقامات پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ گلشن مارکیٹ میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر ایکسپائری ڈیٹ نہ ہونے اور آئل تبدیلی ریکارڈ نہ رکھنے پر 20 ہزار روپے ،، رحمانیہ مارکیٹ میں ناشتہ پوائنٹ کو کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔سورج کند روڈ اور مظفر گڑھ روڈ پر پاپڑ فیکٹریوں کو خوراک کی زمین پر سٹوریج، نیلے کیمیکل ڈرم استعمال اور غیر صاف پانی پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 گلگشت کے دو ہوٹلوں اور ماڈل ٹاؤن ریسٹورنٹ کو خوراک کی نامناسب سٹوریج اور صفائی نہ ہونے پر مجموعی طور پر 75 ہزار روپے جرمانے کیے گئے ۔کبیروالا، شہید روڈ اور اڈہ محسن وال میں سویٹس اینڈ بیکرز کو کھلے مصالحہ جات، مردہ حشرات اور صفائی ناقص ہونے پر 65 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ دیگر بیکریز اور پیزا پوائنٹس کو مجموعی طور پر 47 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 15 کلو غیر معیاری اجزاء تلف کیے گئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں