آوارہ اور پالتو کتوں کی بڑھتی تعداد شہریوں کیلئے خطرہ
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) چیلے واہن میں آوارہ اور پالتو کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔
تقریباً ایک ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے انتظامیہ کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا مگر یونین کونسل اور ضلع کونسل کے متعلقہ عملے نے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی، جس کے باعث صورتحال سنگین ہو گئی ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران کتوں کے جھنڈ نے مختلف مقامات پر شہریوں پر حملے کیے جبکہ متعدد بکرے اور بکریوں کے بچے بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ کتے رات کے اوقات میں گلیوں اور کھیتوں میں گھومتے ہیں جس سے بچوں اور بزرگوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے ۔کسانوں نے بتایا کہ کئی گھروں کا معاشی سہارا بننے والے مویشی متاثر ہوئے جس سے انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ شہریوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر بروقت انسدادِ آوارہ کتا مہم چلائی جاتی تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر لودھراں اور ضلع کونسل حکام سے فوری نوٹس لینے اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔