فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )ماہانہ دو روزہ علی حسن فری میڈیکل کیمپ میں600سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا ۔
ڈاکٹر حسن محمودنے بتایا کہ 21 سال قبل اس کیمپ کی بنیاد رکھی ،حالیہ کیمپ میں 600سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ ، ادویات اور مفت ای سی جی سی بی سی الٹرا ساؤنڈ ،شوگر بی پی چیک اپ کی سہولیات دی گئیں جو غریبوں کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے ، مخیر حضرات بھی اس کا وزٹ کریں اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔