رمضان بازار میں سستی ومعیار اشیاء فراہم کرنیکی ہدایت

رمضان بازار میں سستی ومعیار اشیاء فراہم کرنیکی ہدایت

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم نے اتوار کے روز رمضان سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا

اور مختلف سٹالز کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار، وزن اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بازار میں فراہم کی گئی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں سے براہِ راست بات چیت کر کے مسائل دریافت کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے گوشت کی کوالٹی، دالوں اور آٹے کے وزن، چینی کے معیار، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں و اشیائے ضروریہ کو خود چیک کیا اور ہدایت کی کہ صارفین کو معیاری اشیاء مقررہ نرخوں اور درست وزن کے ساتھ فراہم کی جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم وزن یا زائد قیمت وصول کرنے کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بازار میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لیتے ہوئے سکیورٹی اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ خریداروں کو محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ بلال سلیم نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ناجائز منافع خوری یا غفلت کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ متعلقہ افسران کو باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھنے کی تاکید کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں