چوری ، ڈکیتی کی متعدد واراتیں ، لاکھوں کا نقصان ،مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔
تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد عارف سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیو ملتان کی حدود میں محمود کے کارخانے سے سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں مسلح افراد ابرار سے نقدی اور کپڑے چھین کر فرار ہو گئے ، جبکہ اسی تھانے کی حدود میں یوسف سے بھی نقدی لوٹ لی گئی۔ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سے زکی کا موبائل فون چوری ہو گیا، جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کی حدود سے عزیز کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں کوثر بی بی کے گھر سے سامان لوٹ لیا گیا۔ تھانہ حرم گیٹ اور گلگشت کے علاقوں سے نزاکت اور اویس کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، جبکہ گلگشت میں ہی مسلح افراد بلال سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں حنیف کے سکول سے سامان چوری کر لیا گیا۔ تھانہ صدر، کینٹ، چہلیک، شاہ شمس اور ممتاز آباد کے علاقوں میں بھی موبائل فون اور گھریلو سامان چوری ہونے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔