ٹریفک حادثات میں 15سالہ لڑکی سمیت 2 جاں بحق
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )قومی شاہراہ پر ٹرالرنے ایک ہی خاندان کے افراد کچل ڈالے ’
تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں میں تصادم’15سالہ لڑکی سمیت دوجاں بحق’ باپ بیٹی سمیت زخمی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل ’ٹرالر ڈرائیورٹرالرسمیت موقع سے فرار۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روزپہلاحادثہ داتا سٹیل مل کے ساتھ پیش آیاجہاں نواب شاہ کارہائشی ظہوراحمد اپنی 15سالہ بیٹی اریبہ اور12سالہ نورحارم کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ اسی دوران عدم توازن کے باعث سڑک پرگرنے کے باعث سڑک پرگرنے پرٹرالر نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 15 سالہ اریبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئی دوسراحادثہ چک عباس کے رہائشی 42سالہ واجد علی کے ساتھ پیش آیاجسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہوجانے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں واجدعلی جانبرنہ ہوپایااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔