ویمن یونیورسٹی نے خواتین کیلئے ڈیجیٹل ایم او یو پر دستخط کر دئیے

ویمن یونیورسٹی نے خواتین کیلئے ڈیجیٹل ایم او یو پر دستخط کر دئیے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان نے \\\"خواتین کو اقتصادی بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن\\\" کے منصوبے کیلئے کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو سائن کر لیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی، جس کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار، ڈائریکٹر ورک ڈاکٹر صائمہ نسرین، مینیجر ریسرچ مینجمنٹ ڈاکٹر سعدیہ اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ورک ڈاکٹر حمیرا یاسمین، اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف رضا بھی موجود تھے ۔ کاروان کرافٹس فاؤنڈیشن کی قیادت سی ای او دانش جبار خان نے کی جبکہ ان کے ہمراہ آمنہ علی، شہروز علی خان، فوزیہ عرفان، محمد ضمیر اور نوازش علی بھی شریک تھے ۔یہ ایم او یو اقوام متحدہ کی خواتین کے منصوبے کے تحت ویمن یونیورسٹی میں جاری پروگرام کے نفاذ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان روابط مضبوط ہوں گے ، طلبہ میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جائے گا، ڈیجیٹل مہارتوں میں بہتری آئے گی اور جدت طرازی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ شراکت داری طالبات کے لیے عملی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اور علاقائی صنعتی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ تعاون جنوبی پنجاب کی خواتین کی سماجی و معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں