اقلیتی کارڈز کیلئے 4 ارب روپے مختص:رمیش سنگھ اروڑہ
بہاولپور (سٹی رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کا بجٹ 8 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ 4 ارب روپے اقلیتی کارڈز کیلئے مختص ہیں۔ صوبہ بھر میں ایک لاکھ 50 ہزار اقلیتی خاندانوں کو میرٹ پر کارڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔وہ یزمان میں ہندو برادری کے تہوار ہولی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جہاں 1400 ہندو خاندانوں کیلئے 43 لاکھ روپے کی ہولی گرانٹ کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے ۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے فی گھرانہ 15 ہزار روپے فراہم کیے گئے ۔