منشیات فروشی، پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج

 منشیات فروشی، پانچ افراد  کیخلاف مقدمات درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ ۔۔۔

تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحت عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1010 گرام آئس برآمد کرلی۔ قطب پور پولیس نے ملزم بابر علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔اسی طرح ممتاز آباد پولیس نے ملزم چمن اقبال کے قبضے سے 50 لٹر جبکہ ملزم فیاض کے قبضے سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔ دریں اثنا مخدوم رشید پولیس نے ملزم وقاص عرف شیر خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 60 لٹر شراب اور 112 لیٹر لہن برآمد کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں