پٹرول 55روپے مہنگا کرنا عوام سے سنگین مذاق،روبینہ اختر

پٹرول 55روپے مہنگا کرنا  عوام سے سنگین مذاق،روبینہ اختر

ملتان (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی۔۔۔

 جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اچانک 55 روپے فی لٹر اضافہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق اور ظلم کے مترادف ہے ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جب لوگ عید کی خریداری کی تیاری کر رہے تھے ، حکومت نے قیمتیں بڑھا کر خوشیوں کو ماند کرنے کی کوشش کی۔ڈاکٹر روبینہ اختر نے بستی گجر میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح تقریباً 28 فیصد ہے اور ہر پاکستانی شہری تقریباً تین لاکھ روپے کا مقروض ہے ، جبکہ مجموعی قرضہ 143 ارب ڈالر ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں