شہری کو دھمکا کر سونے کی بالیاں چھیننے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ

شہری کو دھمکا کر سونے کی بالیاں  چھیننے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)شہری کو ڈرادھمکاکر سونے کی بالیاں لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔

 بدھلہ سنت پولیس کو محمد صادق نے بتایا کہ ملزم جمال فقیر دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا اور کہا کہ تمہارے خلاف سی سی ڈی میں مقدمہ درج ہوگیا ہے مجھے رقم دو تمہارا نام نکلواسکوں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ملزم میری بیٹی کے کانوں میں موجود بالیاں زبردستی اتار کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں