بوگس چیک ، امانت میں خیانت، چھ افراد کیخلاف مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے مختلف واقعات میں چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔۔
پولیس کے مطابق تھانہ قادر پورراں میں آصف نے درخواست دی کہ ملزم قیصر نے لاکھوں روپے مالیت کے لین دین کے عوض چیک دیا جو مقررہ وقت پر بینک سے ڈس آنر ہوگیا۔ دریں اثنا تھانہ کینٹ میں محمد زبیر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم پارس اور طیب نے 25 لاکھ روپے کے عوض بوگس چیک دیا۔ اسی تھانے میں فردوس ریحانہ نے شکایت درج کرائی کہ ملزمہ اقرا نے بطور امانت رقم وصول کی مگر بعد ازاں رقم واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے خیانت کی۔ادھر تھانہ سیتل ماڑی میں ارشاد کوثر نے پولیس کو بتایا کہ ملزم سمیع اللہ اور ثنا اللہ نے 32 لاکھ روپے بطور امانت وصول کئے اور بعد ازاں رقم خورد برد کرلی۔