بچی سے چھیڑ چھاڑ ملزم کیخلاف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر )پولیس نے بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
شاہ شمس پولیس کو سلطان خان نے بتایا کہ میری بیٹی دکان پر چیز لینے گئی تو ملزم احمد یامین نے پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ شروع کردی بچی کے شور شرابہ پر لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔